سندھ اسپورٹس بورڈ قائد اعظم ڈے سائیکل ریس،غلام مصطفی نے میدان مار لیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:37

سندھ اسپورٹس بورڈ قائد اعظم ڈے سائیکل ریس،غلام مصطفی نے میدان مار لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) سائیکل ریس کو سندھ بھر میں مقبول بنانے کے لئے محکمہ کھیل اس پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، تاکہ ہمارے کھلاڑی بھی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں اس بات کا اظہار ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی نے سندھ اسپورٹس بورڈ قائد اعطم ڈے سائیکل ریس کے افتتاح کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر اور سیکریٹری اسپورٹس کی ہدایت کے مطابق فاتح کھلاڑیوں کو نقد انعامات بھی دیئے جائیں گے، بعد ازاں ریلوے گرائونڈ آئی آئی چند ریگر روڈ سے سائیکل ریس شروع ہوئی جس میں پچاس سے زائد سائیکل ریس کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا سائیکل ریس ریلوے گرائونڈ سے شروع ہوکر مائی کلاچی روڈ، سلطان آباد، پی آئی ڈی سی، گورنر ہائوس اور شاہین کمپلیکس سے ہوتی ہوئی ریلوے گرا?نڈ پر اختتام پذیر ہوئی، غلام مصطفی نے تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن پر عرفان جبکہ تیسری پوزیشن پر نعیم نذیر رہے، ریلوے گرائونڈ میں ہی تقریب تقسیم انعامات بھی ہوئی ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی نے کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ رازق حسین ربانی کے ہمراہ فاتح کھلاڑیوں میں میرٹ سرٹیفکیٹ،ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ سائیکل ایسو سی ایشن کے سیکریٹری جاوید بلوچ، خازن محمد باران بلوچ اور کوچ نذر محمد بلوچ بھی تھے۔

وقت اشاعت : 29/12/2016 - 20:37:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :