آسٹریلوی وزیر اعظم نے پاکستان اور آسٹریلیا ٹیم کو ظہرانے پر مدعو کر لیا

ہفتہ 31 دسمبر 2016 19:56

آسٹریلوی وزیر اعظم نے پاکستان اور آسٹریلیا ٹیم کو ظہرانے پر مدعو کر لیا
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2016ء) آسٹریلوی وزیر اعظم نے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیم کو آج ظہرانے پر مدعو کر لیا۔ مطابق آسٹریلیا کے وزیر اعظم مالکوم ٹرمبل نے ہماری قومی ٹیم اور اپنے کھلاڑیوں کو آج دوپہر کے کھانے کی دعوت دیدی ہے جہاں وہ کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی وزیر اعظم ایوان وزیر اعظم میں ظہرانے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔یاد رہے قومی ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہے جہاں ٹیم نے ابھی ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے اور13جنوری سیشروع ہونے والے 5ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد وطن واپس لوٹے گی۔
وقت اشاعت : 31/12/2016 - 19:56:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :