برازیل اورارجنٹائنی فٹبال ٹیمیں میلبورن کرکٹ گراونڈ پر آمنے سامنے ہوں گی

اتوار 1 جنوری 2017 17:00

برازیل اورارجنٹائنی فٹبال ٹیمیں میلبورن کرکٹ گراونڈ پر آمنے سامنے ہوں گی

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) رواں برس جون میں برازیل اور ارجنٹائن کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ ممکنہ طور پر میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک لاکھ شائقین کی گنجائش رکھنے والے گراؤنڈ میں میزبان آسٹریلیا بھی دونوں ممالک سے برسرپیکار ہوگا، اس حوالے سے برازیلین فٹبال کنفیڈریشن نے انٹرنیشنل مارکیٹنگ کمپنی سے معاہدے کی تصدیق کردی ہے، ارجنٹائن اور برازیل کے درمیان نومبر میں ورلڈ کپ کوالیفائر میں مقابلہ ہوا تھا جس میں برازیلین ٹیم نے 0-3 سے فتح پائی تھی۔

وقت اشاعت : 01/01/2017 - 17:00:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :