یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف سنچری سکور کرکے 32سالہ پرانا ریکارڈ بھی برابر کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 جنوری 2017 21:28

یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف سنچری سکور کرکے 32سالہ پرانا ریکارڈ بھی برابر کردیا

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5جنوری۔2016ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف سڈنی ٹیسٹ میں سنچری سکور کرنے کے ساتھ ہی 32سالہ پرانا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

39سالہ یونس خان نے کینگروز کیخلاف سڈنی ٹیسٹ میں سٹیو او کیف کی گیند پر چوکا جڑ کر اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 34ویں سنچری مکمل کی ،1984ءکے بعد یہ پہلا موقع ہے جب 39سال سے زائد العمر بلے باز نے آسٹریلیامیں سنچری سکور کی ہو،اس سے قبل آخری بار یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے کلائیولائیڈنے برسبین کے مقام پر 40 سال کی عمر میں سرانجام دیاتھا۔

وقت اشاعت : 05/01/2017 - 21:28:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :