کچھ بھی ہو جائے پاکستان سپر لیگ کا فائنل اب ہر صورت لاہور میں ہی ہو گا‘نجم سیٹھی

شاہد آفریدی کے متعلق بھی ان کی مرضی کا فارمولہ تیار ہو چکا ہے، مصباح الحق جب بھی کپتانی چھوڑیں بورڈ میں نوکری حاضر ہے

ہفتہ 7 جنوری 2017 23:08

کچھ بھی ہو جائے پاکستان سپر لیگ کا فائنل اب ہر صورت لاہور میں ہی ہو گا‘نجم سیٹھی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے پاکستان سپر لیگ کا فائنل اب ہر صورت لاہور میں ہی ہو گا، ، شاہد آفریدی کے متعلق بھی ان کی مرضی کا فارمولہ تیار ہو چکا ہے، مصباح الحق جب بھی کپتانی چھوڑیں بورڈ میں نوکری حاضر ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حتمی فیصلہ کر لیاہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے متعلق اگر مگر کی صورتحال ختم ہو گئی ہے اور فائنل ہر صورت لاہور میں ہوگا،فارمولہ ایسا ہے کہ غیرملکی کرکٹرز بھی آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ مصباح الحق جب بھی کپتانی چھوڑیں بورڈ میں ان کی مرضی کی نوکری حاضر ہے۔ شاہدآفریدی کے متعلق بھی ان کی مرضی کا فارمولہ تیار ہو چکاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کو فوج کے زیرنگرانی ٹریننگ کا سوچنا شروع کر دیا ہے۔ نجم سیٹھی نے یہ بھی بتایا کہ بھارت کے پاس ابھی بھی دو مواقع ہیں ورنہ عدالت جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ اس سال صرف ویسٹ انڈیز ہی نہیں کامن ویلتھ ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔

وقت اشاعت : 07/01/2017 - 23:08:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :