این سی اے یوتھ کرکٹ ٹیم نے ملائشیا کی ٹیم کو تیسرے ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-0سے جیت لی

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:27

این سی اے یوتھ کرکٹ ٹیم نے ملائشیا کی ٹیم کو تیسرے ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-0سے جیت لی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) این سی اے یوتھ کرکٹ ٹیم نے کپتان ناصر نواز کی شاندار سینچری کی بدولت ملائشیا کی کرکٹ ٹیم کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین ون ڈے میچز کی سیریز 3-0سے جیت لی ۔

(جاری ہے)

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں ملائشیا کی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور مقررہ 45اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 272رنز بنائے جس میں ملائیشیا کی ٹیم کے کپتان نے احمد فیاض کے شاندار 139ناٹ آئوٹ اور سید عزیز کے 20رنز شامل تھے ۔سلمان ارشد نے تین اور ناصر نواز نے دودوکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میںاین سی اے یوتھ نے مطلوبہ سکور 37-3اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔
وقت اشاعت : 14/01/2017 - 21:27:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :