نائیجریا میں دو اطالوی باشندوں کو اغواء کاروں نے رہا کر دیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2006 21:53

تربیول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر۔2006ء) نائیجریا میں اگست کے مہینے میں اغواء شدہ دو اطالوی باشندوں کو ان کے اغواء کاروں نے لیبیا ء میں رہا کر دیا ہے اغواء شدگان نے کہاہے کہ اس پورے عرصے کے دوران ان سے انتہا نا روا سلوک کیا گیا لیبیاکی دارلحکومت ٹریبونل میں ایک پریس کانفرنس سے بات چیت کرتے ہوئے رہا شدہ اطالوی کلاڈیو پشیو ڈی نے کہا کہ اغواء ہونے کے بعد ان کو بتایا گیا کہ نائیجریا حکومت کو انسانی حقوق کی پاسداری کرنے کے مطالبے کیلئے ان کو یرغمال کیا جارہاہے تاہم بعد میں ہمیں پتہ چلا کہ وہ ڈاکو تھے اور ان کے اپنے مذموم عزائم تھے کلاڈیو نے کہا کہ یرغمال کے دوران ان سے ناروا سلوک کیا گیا اور ہمیں دو ہفتے بغیر کسی خوراک اور پانی کے گزارنے پڑے یاد رہے کہ چیوڈی اورڈی کیلی ٹانی نامی دو اطالوی سیاحوں کو بائیس اگست نائیجریا چاڈ سرحد سے ایک مسلح گروہ نے اغواء کیا تھاجو اپنے آپ کو رولوشنری آرمڈ فورسز آف سہارا بتاتا تھا اطالوی باشندوں کی بازیابی لیبیا کے صدر معمر قذافی کے بیٹے کی قائم کردہ قذافی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی کوششوں سے عمل میں آئی ہے
وقت اشاعت : 14/10/2006 - 21:53:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :