انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹ سے شکست دیدی

انگلش ٹیم نے 148 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل ، سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی مورگن نے 51 اور جو روٹ نے 46 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ، بھارت کے کوہلی نے 29، رائنا 34، یووراج نے 12 رنز بنائے ،انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا

جمعرات 26 جنوری 2017 23:01

انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹ سے شکست دیدی
کانپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء) کانپور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔انگلینڈ نے 148 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔مہمان ٹیم کی جانب سے جیسن روئے اور سیم بیلنز نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 42 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے مورگن نے 51 اور جو روٹ نے 46 رنز بنائے۔میزبان ٹیم کی جانب سے یٴْزویندر سنگھ چہل نے دو اور پرویز رسول نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے انڈیا نے انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا۔انڈیا نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ جمعرات کو کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو انڈیا کی جانب سے ویرات کوہلی اور لوکیش راہل نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 34 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

انڈیا کے آؤٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں کوہلی نے 29، راہل نے آٹھ، رائینا نے 34، یووراج نے 12 اور منیش پانڈے نے تین رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے دو، کرس جارڈن، بین سٹوکس اور پلنکٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں انڈیا نے کامیابی حاصل کی ہے۔۔
وقت اشاعت : 26/01/2017 - 23:01:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :