ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ، پشاور، کوئٹہ،کوہاٹ، اسلام آباد، فاٹا، راولپنڈی، کراچی اور بنوں نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 27 جنوری 2017 22:13

ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ، پشاور، کوئٹہ،کوہاٹ، اسلام آباد، فاٹا، راولپنڈی، کراچی اور بنوں نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2017ء) ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل ، پشاور، کوئٹہ،کوہاٹ، اسلام آباد، فاٹا، راولپنڈی، کراچی اور بنوں کی ٹیموں نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر پی ایس بی کوچنگ سنٹر ممتاز خان اورپاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ان کے ہمراہ صدر صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن فقیر محمد اعوان ، سیکرٹری دین محمد ، فاٹا باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدرریاض شنواری سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں، صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتما م اور پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے تعاون سے پشاور پی ایس بی کوچنگ سنٹر قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ آل پاکستان ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ آخر ی مرحلے میں داخل ہوگئی گزشتہ روز لیگ میچز میں پشاور نے ڈی آئی خان ڈویژن کو 77-20 سے شکست دی ، راولپنڈی نے میر پور خاص کو 29 کے مقابلے 58 پوائنٹس سے شکست دیکر کواٹر فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا، پول اے سے پشاور اور کوئٹہ ، پول بی سے کراچی اور بنوں ، پول سی سے راولپنڈی اور فاٹا جبکہ پول ڈی سی اسلام آباد اور کوہاٹ کی ٹیموں نے کولیفائی کرلیا، کواٹر فائنل رائونڈ آج کھیلاجائے گا۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کے تمام میچز کو ظہور، طارق نواز،نوید احمد،عمر محمود،ندیم ، ذیشان اسلم ، عدیل رضا، یاسر، ہاور بٹ، شیراز خان ، طاہر حسین اور تنویر سپروائز کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/01/2017 - 22:13:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :