کرس گیل بیٹی کے لیے 50سال تک ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنے کے خواہاں

منگل 31 جنوری 2017 12:48

کرس گیل بیٹی کے لیے 50سال تک ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنے کے خواہاں

کنگسٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31جنوری۔2017ء ) ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل نے 50سال کا ہونے تک ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنے کا عزم ظاہر کر دیا۔اپنے ایک بیان میں 37سالہ کرس گیل نے اس خواہش کا اظہا ر کیا کہ ان کی نو مہینے کی بیٹی کریسالینا انہیں گراؤنڈ پر کھیلتے ہوئے دیکھے جس کے لیے وہ 50سال کے ہونے تک کرکٹ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

گیل کا مزید کہنا تھا کہ وہ 2018ء میں ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرسکتے ہیں ،2 مرتبہ ٹرپل سنچریاں بنا نے کے بعد اب وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 400رنز بنانا چاہتے ہیں۔

وقت اشاعت : 31/01/2017 - 12:48:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :