سابق انگلش کپتان گریم سوان نے اپنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا

انگلش سپنر کی ٹیسٹ ٹیم میں چار آسٹریلین، تین ویسٹ انڈین اور3 انگلش کھلاڑیوں سمیت وسیم اکرم بھی شامل

منگل 31 جنوری 2017 18:28

سابق انگلش کپتان گریم سوان نے اپنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) لارڈز کرکٹ گرائونڈ کی جانب سے شروع کیے گئے سلسلے کے تحت انٹرنیشنل کرکٹرز کی جانب سے آج کل اپنی اپنی بہترین ٹیسٹ الیون کا اعلان کر رہے ہیں اور اسی سلسلے میں سابق انگلش اسپنر گریم سوان نے اپنی ٹیم کا اعلان کیا ہے لیکن سابق انگلش اسپنر کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں موجودہ دور کا صرف ایک کھلاڑی انگلش فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن ہی شامل ہے۔

اس ٹیم میں سب سے زیادہ چار آسٹریلین، تین ویسٹ انڈین اور تین انگلش کھلاڑی شامل ہیں جبکہ کوئی بھی جنوبی افریقی کھلاڑی اس فہرست کا حصہ نہیں۔ گریم سوان نے سابق عظیم انگلش بلے باز سر جیک ہوبس اور گورڈن گرینج کا بحیثیت اوپنر انتخاب کیا ہے اور ون ڈان پر کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین بلے باز سر ڈان بریڈ مین موجود ہیں۔

(جاری ہے)

چوتھے نمبر پر برائن لارا، پانچویں پر کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے عظیم ہندوستانی بلے باز سچن ٹنڈولکر ہیں جبکہ چھٹے پر بہترین آل رانڈر سر گارفیلڈ سوبرز موجود ہیں۔

گریم سوان نے وکٹ کیپر کیلئے ایڈم گلکرسٹ کا چنا کیا جبکہ اسپنر کے طور پر شین وارن اور حیران کن طور پر سری لنکن اسپنر متیاہ مرلی دھرن کے بجائے خود اپنا انتخاب کیا ہے۔ سوان نے فاسٹ بالر کے طور پر پہلا انتخاب گلین میک گرا کیا ہے اور دوسرا نام عظیم پاکستانی فاسٹ بالر وسیم اکرم کا ہے۔ اسکواڈ میں شامل 12ویں کھلاڑی جیمز اینڈرسن ہیں۔
وقت اشاعت : 31/01/2017 - 18:28:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :