چیئر مین پی سی بی ”الیکشن فکسر“ اور سفارشیوں سے جان چھڑائیں :عمران خان

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 فروری 2017 18:40

چیئر مین پی سی بی ”الیکشن فکسر“ اور سفارشیوں سے جان چھڑائیں :عمران خان

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار02فروری۔2017ء) پاکستان تحرک انصاف کے سربراہ عمرن خان نے چیئرمین پی سی بی کو سفارشیوں سے جان چھڑانے کا مشورہ دے ڈالا ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اپنے دور کے عظیم آل راﺅنڈر کا کہنا تھا کہ چیئر مین پی سی بی پاکستان کرکٹ کو بہتر بنانے میں سنجیدہ ہیں تو انہیں سفارشیوں اور الیکشن فکسر سے چھٹکار ا حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اس گول میز کانفرنس میں کھیل کو سمجھنے والے ماہرین کو بلانا ہوگا ۔یاد رہے گزشتہ روز پی سی بی نے عمران خان کو کرکٹ کی بہتری کے لئے بلائی جانیوالی گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

وقت اشاعت : 02/02/2017 - 18:40:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :