کرس گیل اہم اعزاز کے قریب پہنچ گئے،ٹی ٹونٹی چھکوں کی سنچری دو چھکوں کی دوری پر

ہفتہ 4 فروری 2017 14:41

کرس گیل اہم اعزاز کے قریب پہنچ گئے،ٹی ٹونٹی چھکوں کی سنچری دو چھکوں کی دوری پر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2017ء) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کرس گیل کوچھکوں کی سنچری کرنے میں صرف دو چھکے دور رہ گئی ہے۔ویسٹ انڈین سٹار بیٹسمین کرس گیل نے مخالف ٹیموں کو ٹی 20 میچز میں 98 چھکے رسید کرچکے ہیں۔انہوں نے 50 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 47 اننگز میں 98 چھکے لگاتے ہوئے ٹی 20 میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمینوں میںسرفہرست ہیںجبکہ ٹی 20 میں ان کے ریکارڈ میں 130 چوکے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹی 20 میں 35.32 کی اوسط سے 1519 رنز ہیں اور ان کا ٹی 20 میں سب سے زیادہ سکور117 ہے۔گیل نے ٹی 20 میں 145.49 کے سٹرائیک ریٹ سے رنز کیے ہیں۔ٹی 20 میں ان کی دو سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں ہیں۔برینڈن میک کولم91، شین واٹسن83، مارٹن گپٹل76 اورڈیوڈ وارنر74 چھکوں کے ساتھ ٹاپ 5میں شامل ہیں۔ایشیائ میںسب سے زیادہ چھکے لگانے والے بھارتی بیٹسمین یوراج سنگھ ہیں۔جنہوں نے 74چھکے لگائے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل 58میچز میں عبور کیا ہے۔

وقت اشاعت : 04/02/2017 - 14:41:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :