کشمیر کئی دہائیوں سے ظلم و ستم کا شکار ہے، یہی وقت ہے کہ ہم معصوم جانوں کو بچانے کے لئے اس مسئلے کو حل کریں، بوم بوم آفریدی کے بیان نے بھارتیوں کو آگ لگادی

بدھ 8 فروری 2017 18:22

کشمیر کئی دہائیوں سے ظلم و ستم کا شکار ہے، یہی وقت ہے کہ ہم معصوم جانوں کو بچانے کے لئے اس مسئلے کو حل کریں، بوم بوم آفریدی کے بیان نے بھارتیوں کو آگ لگادی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) پاکستان کے جارح مزاج آل رائونڈر شاہد آفریدی اپنے جذبات کو احتیاط کے پردوں کے پیچھے کبھی بھی نہیں چھپاتے، یہی وجہ ہے کہ یوم کشمیر پر وہ بھی کشمیریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے جاری مظالم پر خاموش نہیں رہ پائے، انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’’ کشمیر کئی دہائیوں سے ظلم و ستم کا شکار ہے، یہی وقت ہے کہ ہم معصوم جانوں کو بچانے کے لئے اس مسئلے کو حل کریں‘‘۔

(جاری ہے)

ایک اور ٹویٹ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ’’ کشمیر دنیا میں ایک جنت ہے اور ہم اسے معصوموں کے خون سے آلودہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے‘‘۔ ان کے ان ٹویٹس کا سامنے آنا تھا کہ بھارتیوں کو آگ لگ گئی ، انہوں نے چہروں پر سے شرافت کا پردہ اتارتے ہوئے اپنی ذہنیت کے عین مطابق گالم گلوچ شروع کردی۔ سوشل میڈیا پر آل رائونڈپر تنقید شروع کردی
وقت اشاعت : 08/02/2017 - 18:22:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :