فیصل آباد،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان کبڈی ٹیم کا کھلاڑی زخمی

ہفتہ 11 فروری 2017 13:08

فیصل آباد،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان کبڈی ٹیم کا کھلاڑی  زخمی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2017ء) فیصل آبادمیں نامعلوم افراد نے پاکستان کبڈی ٹیم کے کھلاڑی ندیم ملک کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا، کھلاڑی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے علاقے جڑنوالہ کی چک نمبر دو سو چار میں جڑانوالہ میں انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی ندیم ملک میچ سے واپسی پر گھر جارہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائر کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ کبڈٰی کھلاڑی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے ان کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دے دیا۔ اسپتال زرائع کے مطابق ندیم ملک عرف دیما کو پاؤں میں گولیاں ماری گئی۔
وقت اشاعت : 11/02/2017 - 13:08:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :