پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمی نے لاہور کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3وکٹوں سے شکست دیدی

اتوار 12 فروری 2017 23:48

پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمی نے لاہور کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے دوسرے ایڈیشن کے چھٹے مقابلے میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3وکٹوںسے شکست دے دی۔پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کرنے کی دعوت ملنے کے بعد لاہور قلندرز کی جانب سے اوپنگ جوڑی زیادہ دیر تک نہ ٹک سکی۔پہلے بلے باز جیسن روئے 9 جبکہ میکولم بغیر کوئی سکور کئے پویلین لوٹ گئے۔

تیسرے بلے باز عمر اکمل بھی کوئی رن نہ بنا سکے اور حسن علی کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔چوتھے بلے باز ایلیٹ کا بیٹ بھی نہ چل سکا اور وہ بھی بغیر کوئی سکور کئے پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان نے صرف 11رنز بنائے اور وہاب ریاض کی گیند کا شکار ہوگئے۔سنیل نارائن بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 2 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹے ، سہیل تنویر نے صرف 1 سکور کیا اور رن آﺅٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹی صرف 1 سکور بنا سکے اور شاہدآفریدی کی جادوئی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔فخر زمان 33رنز کی مزاحمت کرنے کے بعد جورڈن کی گیند پر آﺅٹ ہوئے جبکہ عرفان جونیئر کو انہوں نے تیسرا شکار بنایا۔پشاور کے لیے حسن علی نے 3،جورڈن نے 2جبکہ اصغر،حفیظ،وہاب ریاض اور آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔ یہ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنایا گیا کم ترین مجموعہ ہے ،اس سے قبل گزشتہ برس کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف 111رنز بنائے تھے ۔

پشاور زلمی کی اوپننگ جوڈی زیادہ دیر تک اپنے قدم نہ جما سکی ، پہلے بلے باز ڈیوڈ مالان صرف 1 جبکہ محمد حفیظ صرف 3 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔کامران اکمل نے 3رنز بنائے اور یاسر شاہ کی گیند پر ایلیٹ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔شاہد آفریدی بھی 13 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے،صوہیب مقصود بغیر کوئی سکور کئے یاسر شاہ کی گیند پر میکو لم کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے جبکہ مورگن نے 23 رنز کی اننگز کھیلی اور پھر یاسر شا ہ کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ڈیرن سیمی کو بھی یاسر شاہ نے کلین بولڈ کیا۔وہاب ریاض اور جورڈن نے پشاور کو مزید کسی نقصان سے بچاتے ہوئے کامیابی دلا دی ۔لاہور کے لیے یاسر شاہ نے 4،نارائن نے 2اور سہیل تنویر نے ایک وکٹ لی۔


وقت اشاعت : 12/02/2017 - 23:48:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :