نیوزی لینڈ سیریز، پی سی بی کا تربیتی کیمپ کیلئے پی ایس ایل 9 کے ٹاپ پرفارمرز کے انتخاب کا فیصلہ

کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب میں میری سفارش بھی نہ مانی جائے: چیئرمین پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 22 مارچ 2024 14:14

نیوزی لینڈ سیریز، پی سی بی کا تربیتی کیمپ کیلئے پی ایس ایل 9 کے ٹاپ پرفارمرز کے انتخاب کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 مارچ 2024ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے جمعہ کو کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے دوران بہترین پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو فٹنس اور تربیتی کیمپ میں شامل کیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کے دورے سے قبل لاہور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں محسن نقوی کی زیر صدارت بورڈ کے عہدیداروں کے اجلاس میں پاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم جون میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل 18 اپریل سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے سربراہ نے میرٹ اور پرفارمنس کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب میں ان کی اپنی سفارش کو بھی قبول نہیں کیا جانا چاہیے۔ تربیتی کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کا جائزہ لینے والے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر منتخب ہونے والے کھلاڑی اچھے نتائج دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ چیف سلیکٹر نے لیگ کے حال ہی میں ختم ہونے والے سیزن کے دوران شاندار پرفارمنس دینے والے باؤلرز اور بلے بازوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 18 مارچ کو ملتان سلطانز کو شکست دے کر پی ایس ایل سیزن جیتنے کے بعد محمد عرفان خان کو 'ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ'، صائم ایوب' آل راؤنڈر آف دی ٹورنامنٹ'، محمد عرفان خان' فیلڈر آف دی ٹورنامنٹ'، اعظم خان' وکٹ کیپر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ ٹورنامنٹ میں اسامہ میر باؤلر آف دی ٹورنامنٹ، عثمان خان بیٹر آف دی ٹورنامنٹ اور شاداب خان پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ شاداب کی کپتانی میں شاندار کارکردگی کی بھی تعریف کی گئی جبکہ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو لیگ بھر میں مستقل مزاجی پر سراہا گیا۔
وقت اشاعت : 22/03/2024 - 14:14:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :