بھارت نے واحد ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 208 رنز سے شکست دے دی

بنگال ٹائیگرز 459 رنز کے تعاقب میں 250 رنز پر ڈھیر، ویرات کوہلی کو ڈبل سنچری بنانے پر مرد میدان قرار دیا گیا

پیر 13 فروری 2017 14:32

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) ۔ 13 فروری (اے پی پی) بھارت نے واحد ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 208 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے دی، مہمان ٹیم بنگلہ دیش 459 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 250 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، محمد اللہ 64 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ایشون اور جدیجا نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں، ویرات کوہلی کو شاندار ڈبل سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم، حیدرآباد میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز بنگلہ دیش نے 459 رنز کے تعاقب میں 103 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو محمد اللہ 9 اور شکیب الحسن ایک رن پر کھیل رہے تھے، شکیب الحسن 22 رنز بنانے کے بعد روندرا جدیجا کی گیند پر پجارا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، محمد اللہ اور مشفق الرحیم کے مابین 56 رنز کی شراکت قائم ہوئی، مشفق 23 رنز بناکر ایشون کی گیند پر جدیجا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، 213 کے مجموعی سکور پر بنگلہ دیش کی چھٹی وکٹ گر گئی جب صابر رحمان 22 رنز بنانے کے بعد ایشانت شرما کا نشانہ بن گئے۔

(جاری ہے)

محمد اللہ نے 64 رنز کی اننگز کھیلی، انہیں بھی ایشانت شرما نے آئوٹ کیا۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 205 رنز پر آئوٹ ہوگئی، مہدی حسن مرزا 23 ، تیج السلام چھ اور تسکین احمد ایک رن بناکر آئوٹ ہوئے، روی چندرن ایشون اور روندرا جدیجا نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور چار، چار وکٹیں حاصل کیں، ایشانت شرما نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ویرات کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 13/02/2017 - 14:32:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :