ڈی ویلیئرز کو تیز ترین 9 ہزار ون ڈے رنز کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے 5 رنز درکار

جمعہ 24 فروری 2017 15:26

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) جنوبی افریقن ون ڈے ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کو ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 9 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 5 رنز درکار ہیں، وہ یہ اعزاز پانے والے جیک کیلس کے بعد جنوبی افریقہ کے دوسرے اور دنیا کے 18ویں بلے باز بن جائیں گے، اگر ڈی ویلیئرز (آج) ہفتہ کو کیویز کے خلاف شیڈول تیسرے ون ڈے میں یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہوئے تو وہ تیز ترین 9 ہزار رنز بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیں گے، اس سے قبل تیز ترین 9 ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ سابق بھارتی بلے باز ساروگنگولی کے پاس ہے جنہوں نے 228 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈی ویلیئرز نے اب تک 204 اننگز میں 8995 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 24 شاندار سنچریاں اور 50 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ون ڈے کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 15:26:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :