میگراتھ کا ریکارڈ پاش پاش، ایشون ایک سیزن میں زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے بائولر بن گئے

جمعہ 24 فروری 2017 15:36

پونے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز سپنر روی چندرن ایشون نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بائولر گلین میگراتھ کا ایک سیزن میں زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اس کے ساتھ ہی وہ ایک سیزن میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے بائولر بن گئے۔

(جاری ہے)

میگراتھ نے 66 وکٹیں لے رکھی تھیں، ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پیٹر ہینڈز کامب کو آئوٹ کر کے میگراتھ کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک سیزن میں زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سٹار جنوبی افریقن بائولر ڈیل سٹین کو حاصل ہے جنہوں نے 2007-08 سیزن میں 12 میچز میں 78 وکٹیں لی تھیں۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 15:36:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :