پاکستان سپر لیگ ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 129رنز کا ہدف دے دیا

ہفتہ 25 فروری 2017 22:45

پاکستان سپر لیگ ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 129رنز کا ہدف دے دیا
 دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین25فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے 19ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 129رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ کا آغاز ہوا تو اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک نہ ٹک سکی اور پہلے بلے باز اسد شفیق صرف 3 رنز جبکہ احمد شہزاد بغیر کوئی سکور کیے پویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

تیسرے بلے باز روسوو 38رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد شکیب الحسن کی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔کیون پیٹرسن اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 41 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔کپتان سرفراز احمد 8 ،محمد نواز 18 اور محمود اللہ صفر پر آﺅٹ ہوئے۔ ذوالفقار بابر بھی بغیر کوئی رن بنائے پوویلین جا بیٹھے،عمر گل بھی جلد ہی 2رن بنا کر پوویلین لوٹے اور کوئٹہ نے مقررہ اوور ز میں 128رنز بنائے۔پشاور زلمی کے لیے اصغر نے 3،وہاب ریاض اور حسن علی نے 2،2 جبکہ شکیب الحسن نے ایک وکٹ لی۔


وقت اشاعت : 25/02/2017 - 22:45:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :