نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ون ڈے یکم مارچ کوہملٹن میں کھیلا جائیگا

جنوبی افریقہ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے

اتوار 26 فروری 2017 12:51

ہملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل یکم مارچ کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے 4 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے، ہملٹن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں سے فتح حاصل کی، دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے عمدہ کم بیک کیا اور 6 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کر دی، ولنگٹن میں کھیلا گیا تیسرا میچ جنوبی افریقہ نے 159 رنز سے جیت کر سیریز میں ایک بار پھر برتری حاصل کر لی۔
وقت اشاعت : 26/02/2017 - 12:51:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :