مصباح الحق دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے ،ٹیم کا اعلان پاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد کیا جائیگا

اتوار 26 فروری 2017 12:51

مصباح الحق دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے ،ٹیم کا اعلان پاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد کیا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اختتام کے بعد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا آغاز 31 مارچ سے ٹی 20 میچ سے ہو گا جس کے بعد 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ مصباح الحق کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم انہوں نے بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔
وقت اشاعت : 26/02/2017 - 12:51:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :