پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے سٹیڈیم نہیں جائونگی ، رابی پیرزادہ

میں اور میرے دوست کافی پرجوش ہیں، اچھی بات ہے کہ لاہور میں اتنے عرصے بعد کوئی سرگرمی ہورہی ہے، گلوکارہ و اداکارہ

بدھ 1 مارچ 2017 16:51

پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے سٹیڈیم نہیں جائونگی ، رابی پیرزادہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان کی پاپ گلوکارہ اور اداکارہ رابی پیرزادہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کے لاہور میں انعقاد پر خوش تو ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں جاکر فائنل میچ نہیں دیکھیں گی۔گلوکارہ سے جب سوال کیا گیا کہ وہ پی ایس ایل فائنل دیکھنے اسٹیڈیم جائیں گی، تو انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے مشکل کام ہے۔

30 سالہ رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ’میں پی ایس ایل فائنل دیکھنے نہیں جاؤں گی، اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے اتنی دیر تک بیٹھ کر کرکٹ دیکھنا کافی مشکل کام لگتا ہے‘۔تاہم اداکارہ نے طویل عرصے بعد لاہور میں ہونے والی اس قسم کی سرگرمی پر خوشی کا اظہار کیا۔رابی پیرزادہ نے کہا ’میں اور میرے دوست کافی پرجوش ہیں، اچھی بات ہے کہ لاہور میں اتنے عرصے بعد کوئی سرگرمی ہورہی ہے‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ہوسکتا ہے وہ کسی ٹی وی چینل پر فائنل میچ کے حوالے سے پینل کا حصہ ہوں۔انہوں نے فائنل میچ میں سیکیورٹی کے حوالے سے کہا کہ یہ پنجاب حکومت کے لیے بہت بڑا امتحان ہے اور اچھی سیکیورٹی فراہم کرنے پر عوام سکون کا سانس لیں گے۔پی ایس ایل فائنل میں اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو سپورٹ کرنے کے سوال پر رابی پیرزادہ نے کہا کہ محمد عامر ان کے اچھے دوست ہیں لیکن وہ پورے پی ایس ایل اور ہر ٹیم کو سپورٹ کریں گی۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 16:51:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :