ویون رچرڈز، ٹنڈولکر اور روہت شرما کا ریکارڈ پاش پاش، مارٹن گپٹل نے تین بار 180 یا زائد رنز کی اننگز کھیلنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

بدھ 1 مارچ 2017 17:20

ویون رچرڈز، ٹنڈولکر اور روہت شرما کا ریکارڈ پاش پاش، مارٹن گپٹل نے تین بار 180 یا زائد رنز کی اننگز کھیلنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
ہیملٹن ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) جارح مزاج کیوی اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تین بار 180 یا زائد رنز کی اننگز کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، گپٹل نے ویون رچرڈز، سچن ٹنڈولکر اور روہت شرما کا زیادہ مرتبہ 180 یا زائد رنز کی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا، تینوں بلے بازوں کو دو، دو مرتبہ 180 یا زائد رنز کی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

گپٹل نے جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں 180 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، 237 گپٹل کا ون ڈے میں انفرادی طور پر بڑا سکور ہے، 189 ان کی دوسری بہترین جبکہ 180 تیسری بہترین اننگز ہے۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 17:20:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :