پونے ٹیسٹ کی غیر معیاری پچ بنانا بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھاری پڑ گیا

آئی سی سی نے میچ ریفری کی پچ رپورٹ بھارتی بورڈ کو ارسال کر کہ 14 روز میں جواب طلب کرلیا

بدھ 1 مارچ 2017 19:13

پونے ٹیسٹ کی غیر معیاری پچ بنانا بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھاری پڑ گیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) غیر معیاری پچ بنانا بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھاری پڑ گیا،پہلے پونے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 333رنز کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اب آئی سی سی کی جانب سے جرمانے کی تلوار بھی سر پر لٹکنے لگی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلامیہ کے مطابق میچ ریفری کرس براڈ نے پونے ٹیسٹ کی وکٹ کو غیرمعیاری قرار دے دیا ہے۔

آئی سی سی نے پچ رپورٹ بھارتی بورڈ کو ارسال کردی ہے اور ساتھ ہی 14 روز میں جواب جمع کرانے کا پابند بھی کردیا۔ آسٹریلیا کے خلاف پونے کے مہاراشٹر اسٹیڈیم میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ صرف 3 روز میں ختم ہوگیا تھا۔ جس کی وجہ بنی تھی بھارت کی جانب سے تیار کردہ غیر معیاری پچ۔ بھارت نے اپنے اسپنرز کو فائدہ پہنچانے کے لئے غیر معیاری بائولنگ پچ بنائی لیکن ’خود آپ اپنے دام میں صیاد آگیا‘کے مصداق آسٹریلوی بائولر اسٹیئو اوکیف نے بھارتی سورمائوں کو ڈھیر کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم کو اس میچ میں 333 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آئی سی سی کے مطابق اگر بھارتی کرکٹ بورڈ غیر معیاری پچ سے متعلق اپنے جواب سے آئی سی سی کو مطمئن نہ کر پایا تو اسے وارننگ دی جائے گی اور مستقبل میں بین الاقوامی میچز کے لئے پچز کا معیار بہتر بنانے کو بھی کہا جائے گا۔ جبکہ بورڈ پر 15 ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 19:13:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :