پی ایس ایل کا بخار عروج پر ‘پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں ہونے کی خوشی میں ملتان میں لیگی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے

جشن منایا،ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں،فضاء میں غبارے چھوڑے گئے

بدھ 1 مارچ 2017 19:57

پی ایس ایل کا بخار عروج پر ‘پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں ہونے کی خوشی میں ملتان میں لیگی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) پی ایس ایل کا بخار عروج پر پہنچ گیا،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں ہونے کی خوشی میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنان ملتان میں سڑکوں پر نکل آئے ، جشن منایا اور کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ،مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے رہنما عبدالرحمن فری کی قیادت میں لیگی کارکنان خانیوال روڈ پر جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔

(جاری ہے)

لیگی کارکنوں نے وزیراعظم نوازشریف وآرمی چیف جنرل قمرباجوہ زندہ باد کے نعرے لگائے ،جبکہ اس موقع پرخوشی میں کارکنوں نے فضاء میں غبارے بھی چھوڑے ،اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے فائنل کے لاہورمیں ہونے پرپوری قوم پرجوش ہے ،اس سے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو سخت پیغام جائے گا،انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے ہیں ،ان کے بیان سے پوری قوم کو دکھ پہنچا ،ایک سیاسی لیڈرکوایسی حرکتیں زیب نہیں دیتیں ،اس موقع پر چوہدری آصف انصاری ، کاشف خان ،وقاص بلوچ،رانا منان،طاہرامین اورزبیرخان ،عرفان اعوان اور دیگربھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 19:57:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :