دوغیر ملکی کھلاڑیوں نے عمران خان کے بیان کے بعد پی ایس ایل فائنل کھیلنے کیلئے لاہور آنے سے انکار کردیاہے ، فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں میں 8غیر ملکی کھلاڑی ہر صورت شامل ہوں گے ، 4مارچ کو کسی اور کھلاڑی کی ضرورت ہوئی تو شامل کرینگے

پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 1 مارچ 2017 22:59

دوغیر ملکی کھلاڑیوں نے عمران خان کے بیان کے بعد پی ایس ایل فائنل کھیلنے کیلئے لاہور آنے سے انکار کردیاہے ، فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں میں 8غیر ملکی کھلاڑی ہر صورت شامل ہوں گے ، 4مارچ کو کسی اور کھلاڑی کی ضرورت ہوئی تو شامل کرینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ دوغیر ملکی کھلاڑیوں نے عمران خان کے بیان کے بعد پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کیلئے لاہور آنے سے انکار کیا ، فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں میں 8غیر ملکی کھلاڑی ہر صورت شامل ہوں گے ، 4مارچ کو کسی اور کھلاڑی کی ضرورت ہوئی تو شامل کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ لیوک رائٹ اور کیون پیٹرسن نے لاہور آنے سے انکار کردیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے عمران خان کے بیان کے بعد لاور میں کھیلنے سے انکار کیا۔ مجھے عمران خان کے بیان پر افسوس ہوا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ دونوں ٹیموں میں 8غیر ملکی کھلاڑی فائنل میں شامل ہوں گے ،4مارچ کو کسی اور کھلاڑی کی ضرورت ہوئی تو شامل کریں گے۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 22:59:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :