پشاور زلمی کے 5 غیر ملکی پلئیرز کو پاکستان کا ویزا جاری کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 مارچ 2017 23:47

پشاور زلمی کے 5 غیر ملکی پلئیرز کو پاکستان کا ویزا جاری کر دیا گیا
شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 مارچ 2017ء) پشاور زلمی کے 5 غیر ملکی پلئیرز کو پاکستان کا ویزا جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے 5 غیر ملکی کرکٹرز کو پاکستان جانے کیلئے رضامند کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کھلاڑیوں کو پاکستان کا ویزہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں پشاور کے کپتان ڈیرن سیمی، مارلون سیموئلز، ڈیوڈملان، سیمت پٹیل اور کرس جورڈن شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 02/03/2017 - 23:47:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :