پی ایس ایل فائنل، سری لنکن ٹیم کو دہشتگردوں سے بچانے والا ہیرو بس ڈرائیور ٹکٹ سے محروم

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 مارچ 2017 00:05

پی ایس ایل فائنل، سری لنکن ٹیم کو دہشتگردوں سے بچانے والا ہیرو بس ڈرائیور ٹکٹ سے محروم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 2مارچ ۔2017ء) پی ایس ایل فائنل کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے ، عوام ٹکٹیں خریدنے کیلئے دن بھر لمبی قطاروں میں لگے رہتے ہیںلیکن اکثر ناکام لوٹتے ہیں، انہی لوگوں میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہونےوالے دہشتگردانہ حملے میں ہیرو کا کردار نبھاکر کھلاڑیوں کو محفوظ مقام تک لے جانےوالے بس ڈرائیور مہر خلیل بھی شا مل ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مہر خلیل کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے بچوں کے ساتھ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے لاہور آیا ہوں ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے کئی عہدیداروں کو بھی فون کیے لیکن سب لوگ مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ 3 مارچ 2009 کو لاہور کے لبرٹی چوک میں 12 دہشتگردوں نے سری لنکن ٹیم پر حملہ کیا ۔جس بس میں سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی سوار تھے اسکے ڈرائیور مہر خلیل نے اپنے اوسان بحال رکھے اور بس کو بھگا کر دہشتگردوں سے دور لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

اس حملے کے بعد 6 سال کوئی انٹرنیشنل ٹیم پاکستان نہیں آئی ،مئی 2015ءمیں جب زمبابوین ٹیم پاکستان آئی تو مہر خلیل نے کھلاڑیوں کو سٹیڈیم تک پہنچانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم ان کی یہ خواہش تو پوری نہ ہوئی لیکن انہیں پہلے ٹی ٹونٹی میں بطور مہمان خصوصی بلایا گیا ۔
وقت اشاعت : 03/03/2017 - 00:05:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :