پشاورزلمی کوانٹرنیشنل پلیئرزساتھ ہونے پرفائدہ ہوگا،وسیم اکرم

پی ایس ایل فائنل لاہورمیں ہونےسےپوراپاکستان پرجوش ہے،آج صبح ہی لاہورپہنچا ہوں،سرفرازکی کپتانی مثبت ہے،اس کااسٹائل بہت پسند ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 5 مارچ 2017 13:06

پشاورزلمی کوانٹرنیشنل پلیئرزساتھ ہونے پرفائدہ ہوگا،وسیم اکرم
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05مارچ2017ء) : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاہے کہ پشاورزلمی کوانٹرنیشنل پلیئرزساتھ ہونے پرفائدہ ہوگا،پی ایس ایل فائنل لاہورمیں ہونے سے پورا پاکستان پرجوش ہے،آج صبح ہی لاہورپہنچا ہوں،قذافی اسٹیڈیم سے بڑی یادیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سرفرازکی کپتانی مثبت ہے،اس کا اسٹائل بہت پسند ہے۔

(جاری ہے)

پشاورزلمی کوانٹرنیشنل پلیئرزساتھ ہونے پرفائدہ ہوگا۔ ڈیرن سیمی کا تجربہ بہت زیادہ ہے۔ ڈیرن سیمی کی قیادت میں ویسٹ انڈیزدو ٹی 20 ورلڈکپ جیت چکی ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ میچ میں ہوا میں نمی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ 8بجے کے بعد ہوا میں نمی دونوں ٹیموں کے لیے برابرہوگی۔ سوئنگ کے بادشاہ وسیم اکرم کاکہناہے کہ قذافی اسٹیڈیم سے بڑی یادیں وابستہ ہیں۔ ورلڈ کپ 1987 کا سیمی فائنل یادگار تھا،بد قسمتی سے وہ میچ ہارگئے تھے۔
وقت اشاعت : 05/03/2017 - 13:06:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :