مارچ اپریل میں ہونے والی پہلی کبڈی لیگ موخر ،نئے شیڈول کے مطابق کبڈی لیگ اب مئی میں کھیلی جائیگی

پیر 13 مارچ 2017 13:51

مارچ اپریل میں ہونے والی پہلی کبڈی لیگ موخر ،نئے شیڈول کے مطابق کبڈی لیگ اب مئی میں کھیلی جائیگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن نے مارچ اپریل میں ہونے والی پہلی کبڈی لیگ موخر کردی ،نئے شیڈول کے مطابق کبڈی لیگ اب مئی میں کھیلی جائیگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن نے مارچ اپریل میں پہلی کبڈی لیگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب یہ لیگ مئی میں کرائی جا ئے گی۔ فیڈریشن کے سیکریٹری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کبڈی لیگ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کاتعلق مختلف شہروں سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلی کبڈی لیگ شاندار انداز میں کرانا چاہتے ہیں اس لئے اسے کچھ ہفتوں کے لئے موخر کیا گیا ہے تاکہ انتظامات میں کوئی کوتاہی نہ رہے۔ لیگ کے تمام میچز براہ راست دکھائے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 13/03/2017 - 13:51:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :