نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی، ڈربی شائر نے کیوی فاسٹ بائولر میٹ ہنری کی خدمات حاصل کر لیں

بدھ 15 مارچ 2017 21:31

نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی، ڈربی شائر نے کیوی فاسٹ بائولر میٹ ہنری کی خدمات حاصل کر لیں
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) انگلش کائونٹی کلب ڈربی شائر نے رواں برس شیڈول نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر میٹ ہنری سے معاہدہ کر لیا۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت توقع ہے کہ ہنری جولائی اور اگست میں شیڈول نیٹ ویسٹ میچز کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں ہنری نے کہا کہ ڈربی شائر سے معاہدہ کرنے پر بے حد خوشی ہوئی، کوشش ہو گی کہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔
وقت اشاعت : 15/03/2017 - 21:31:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :