دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل سرفراز احمد پہلے امتحان میں ناکام

بدھ 15 مارچ 2017 22:20

دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل سرفراز احمد پہلے امتحان میں ناکام
لاہور۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں بدھ کے روز باقاعدہ ٹریننگ تو نہ ہوئی تاہم کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کی دو ٹیمیں بناکر پریکٹس میچ کھیلا گیا،پاکستان گرین اور پاکستان وائٹس کے ناموں سے دو کرکٹ ٹیمیں بنائی گئیں ،میچ میں پاکستان وائٹس نے پاکستان گرین کو دو وکٹوں سے شکست دیدی ،پاکستان گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے 276رنز بنائے جبکہ پاکستان وائٹس نے مطلوبہ سکور 49ویں اوور میں پورا کرلیا،پاکستان وائٹ کی طرف سے اظہر علی نے سینچری بنائی ،پاکستان وائٹ کی کپتانی وہاب ریاض اور پاکستان گرین کی قیادت سرفراز احمد نے کی ،پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے بھی پریکٹس میچ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا۔

وقت اشاعت : 15/03/2017 - 22:20:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :