رنگنا ہیراتھ نے وقار یونس کی ٹیسٹ میں زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

اتوار 19 مارچ 2017 16:01

رنگنا ہیراتھ نے وقار یونس کی ٹیسٹ میں زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر رنگنا ہیراتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں وقار یونس کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، انہوں نے یہ اعزاز بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں تین وکٹیں لے کر حاصل کیا، رنگنا ہیراتھ 80 میچوں میں 373 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، سابق مایہ ناز پاکستانی فاسٹ بائولر وقار یونس نے ٹیسٹ کیریئر میں 373 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ٹیسٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈ سابق سری لنکن سپنر متھایا مرلی دھرن کے پاس ہے انہوں نے 800 وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 19/03/2017 - 16:01:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :