شاہد آفریدی کی پشاور کے قصہ خوانی بازار آمد، مداحوں نے گھیر لیا

پیر 20 مارچ 2017 20:23

شاہد آفریدی کی پشاور کے قصہ خوانی بازار آمد، مداحوں نے گھیر لیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف بلے باز بوم بوم آفریدی کی پشاور آمد، قصہ خوانی کا دورہ، مداحوں نے گھیر لیا، شاہد آفریدی گاڑی سے نہ نکل سکے۔

(جاری ہے)

تدصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک نجی کمپنی کے ساتھ اشتہار کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں پشاور پہنچے، ریکارڈنگ کے لئے وہ پشاور کے قدیم اور تاریخی بازار قصہ خوانی پہنچے تو مداحوں کو بھنک پڑ گئی، پھر کیا تھا چند ہی لمحوں میں عوام کا ایک سمندر ان کی گاڑی کے گرد جمع ہو گیا جس کے بعد انہیں ریکارڈنگ کیے بغیر ہی وہاں سے واپس جانا پڑا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل ٹو میں شاہد آفریدی کی فاتح ٹیم عین اسی وقت پشاور پریس کلب میں موجود تھی تاہم وہ ٹیم کے ساتھ پریس کلب نہیں آئے گزشتہ روز گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں بھی وہ موجود نہیں تھے۔
وقت اشاعت : 20/03/2017 - 20:23:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :