بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ 25 مارچ سے شروع ہوگا

دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر

منگل 21 مارچ 2017 10:31

دھرم شالا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 مارچ سے ہیماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، دھرم شالہ میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا سیریز کا تیسرا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 333 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 75 رنز سے ہرا کر چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا سیریز کا تیسرا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے چوتھے اور آخری میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں، جو بھی ٹیم چوتھا ٹیسٹ میچ جیتے گی وہ سیریز بھی اپنے نام کرنے کی حقدار ہوگی اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ سیریز کا چوتھا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا۔
وقت اشاعت : 21/03/2017 - 10:31:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :