پونے ٹیسٹ میں غیر متوقع شکست کے بعد بھارت پر کینگروز کے ہاتھوں بارڈر گواسکر ٹرافی ہارنے کا خوف طاری ہے، مچل سٹارک

بدھ 22 مارچ 2017 17:04

پونے ٹیسٹ میں غیر متوقع شکست کے بعد بھارت پر کینگروز کے ہاتھوں بارڈر گواسکر ٹرافی ہارنے کا خوف طاری ہے، مچل سٹارک
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر مچل سٹارک نے کہا ہے کہ پونے ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد بھارت پر بارڈر گواسکر ٹرافی ہارنے کا خوف طاری ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ لفظہ گولہ باری شروع کر دی ہے۔ سٹارک بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران پائوں کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں آخری دو میچز سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی تھی اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیریز برابر ہونے کی وجہ سے آخری ٹیسٹ میں میزبان ٹیم پر زیادہ دبائو ہو گا اسلئے ہماری ٹیم کے پاس بھارت کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہے اور ہدف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انجری کے باعث بھارت کے خلاف آخری دو میچز نہ کھیلنے کا دکھ ہے تاہم اب میری تمام تر توجہ جون میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کم بیک پر مرکوز ہے، سو فیصد فٹنس حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ 25 مارچ سے شروع ہو گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
وقت اشاعت : 22/03/2017 - 17:04:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :