کیون اوبرائن کی عمدہ آل رائونڈ کارکردگی، آئرلینڈ نے افغانستان کو چوتھے ون ڈے میں 3 وکٹوں سے ہرا دیا، دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر، کیون اوبرائن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

بدھ 22 مارچ 2017 17:05

نوئیڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) کیون اوبرائن کی عمدہ آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت آئرلینڈ نے افغانستان کو چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 3 وکٹوں سے ہرا دیا، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہو گئی، فاتح ٹیم نے 221 رنز کا ہدف 46.5 اوورز میں 7 وکٹوں پر حاصل کیا، کیون اوبرائن نے 72 ناقابل شکست رنز اور 4 وکٹیں لیکر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، انہیں عمدہ آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں افغانستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.5 اوورز میں 220 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، افغانستان کا کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، شفیق اللہ 42، محمدنبی 41، کپتان اصغرسٹانک زئی 35، حشمت اللہ 23، محمدشہزاد 1، عثمان غنی 3، رحمت شاہ صفر، گلبدین نائب 2، راشدخان صفر اور عامر حمزہ 7 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، دولت زدران 41 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، کیون اوبرائن نے 4، جیکب ملڈر نے 3 اینڈی میکبرائن نے 2 اور ٹم مورتگ نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں آئرش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 47 اوور کی پانچویں گیند پر 7 وکٹوں پر حاصل کیا، کیون اوبرائن 72 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، گیری ولسن 41، ایڈجائس 24، پال سٹرلنگ 28، کپتان ولیم پورٹرفیلڈ 6، اینڈی بلبرائن 22، سٹورٹ تھامسن 8 اور اینڈی میکبرائن 5 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، محمدنبی نے 4 راشدخان نے 2 اور گلبدین نائب نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 22/03/2017 - 17:05:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :