پاکستان ون ڈے کپ ڈرافٹنگ ، میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں

بدھ 22 مارچ 2017 18:27

پاکستان ون ڈے کپ ڈرافٹنگ ، میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان ون ڈے کپ کیلئے ٹیموں کی ڈرافٹنگ کے مرحلے میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں، من پسند کھلاڑی ٹیموں میں شامل کر لیے گئے۔ پاکستان ون ڈے کپ میں باصلاحیت کھلاڑی نظر انداز۔

(جاری ہے)

اسد رضا نے قومی انڈر 19 ٹورنامنٹ میں ایک اننگ میں حیدر آباد کی پوری ٹیم کو آؤٹ کیا اورمجموعی طورپر چوالیس وکٹیں حاصل کیں۔ اسد رضا نے پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو میں تین میچوں میں سترہ وکٹیں اور حالیہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں تین مرتبہ ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں مگر پاکستان ون ڈے کپ کی ٹیموں میں جگہ نہ بنا سکے۔ ٹاپ پرفارمرز عماد عالم، عمران خالد، احسان عادل، اکبر رحمن۔ عدنان اکمل اور محمد سلیم بھی سلیکٹرز کی نظروں سے اوجھل رہے۔
وقت اشاعت : 22/03/2017 - 18:27:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :