پاکستان کرکٹ بورڈ کی بنگلا دیش کو پاکستان میں 2 ٹی ٹوینٹی کھیلنے کی پیش کش

muhammad ali محمد علی بدھ 22 مارچ 2017 18:47

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بنگلا دیش کو پاکستان میں 2 ٹی ٹوینٹی کھیلنے کی پیش کش
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کو پاکستان 2 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلنے کی پیش کش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس لانے کے سلسلے میں پی سی بی کی جانب سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو بڑی پیش کش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے بنگلا دیش کو پاکستان میں 2 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلنے کی پیش کش کی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کوجولائی، اگست میں بنگلا دیش کا دورہ کرنا ہے۔ دورے میں شامل ٹی ٹوینٹی میچز پی سی بی پاکستان میں کھیلنے کا خواہش مند ہے۔ اس حوالے سے اگلے ماہ دبئی میں پاکستان اور بنگلا دیش کے حکام مذاکرات کریں گے۔
وقت اشاعت : 22/03/2017 - 18:47:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :