بھارتی کرکٹ بورڈ کا کھلاڑیوں کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچ فیس دوگنی کرنے کا اعلان

بدھ 22 مارچ 2017 19:40

ْ ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچ فیس دوگنی کرنے کا اعلان کر دیا، ٹیسٹ میچ کی فیس برقرار رکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی نے کرکٹرز کیلئے نئے سالانہ سینٹرل کنٹریکٹس کے اعلان کے موقع پر کھلاڑیوں کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچ فیس کو دوگنی کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ ٹیسٹ میچ کی فیس برقرار رکھی گئی ہے، کھلاڑی ون ڈے میچ کھیلنے پر 6 اور ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے پر 3 لاکھ روپے کے حقدار ہوں گے، ٹیسٹ میچ کی فیس جو کہ گزشتہ برس اکتوبر میں دوگنی کی گئی تھی برقرار رکھی گئی ہے، بی سی سی آئی نے ٹیسٹ میچ کی فیس 7 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ مقرر کی تھی۔
وقت اشاعت : 22/03/2017 - 19:40:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :