سپاٹ فکسنگ کیس ،پی سی بی اور ایف آئی اے کے درمیان معاملات طے پا گئے

بدھ 22 مارچ 2017 21:00

سپاٹ فکسنگ کیس ،پی سی بی اور ایف آئی اے کے درمیان معاملات طے پا گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے درمیان معاملات طے پا گئے ، پہلے پی سی بی کا ٹربیونل تحقیقات کرے گا ، بعد میں ایف آئی اے جرم کی نوعیت کو دیکھے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے سپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات کرنے پر پی سی بی حکام کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا تاہم وزیر داخلہ چوہدری نثار کی مداخلت کے بعد اب پی سی بی اور ایف آئی اے کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس کی پہلے پی سی بی کا ٹربیونل تحقیقات کرے گا اور کارروائی مکمل ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو مکمل ڈیٹا ایف آئی اے کے حوالے کیا جائیگا جو جرم کی نوعیت دیکھے گا ۔ یاد رہے کہ سپاٹ فکسنگ کے الزام میں خالد لطیف ، شرجیل خان ، ناصر جمشید ، محمد عرفان اور شاہ زیب خان کو ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے معطل کر کے تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
وقت اشاعت : 22/03/2017 - 21:00:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :