پاکستان ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی، سیریز کا آخری میچ ڈرا

جمعرات 23 مارچ 2017 14:36

پاکستان ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی، سیریز کا آخری میچ  ڈرا
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) پاکستان ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیموں کے مابین پانچ میچوں کی سیریز کا آخری میچ ڈرا ہوگیا اور پاکستان نے بلیک سٹکس کیخلاف سیریز 2-1 سے جیت لی۔قبل ازیں عبدالحسیم خان کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ہاکی ٹیسٹ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2گولز سے ہرا یا تھا۔

(جاری ہے)

سیریز کے چوتھے ہاکی ٹیسٹ میچ میں پاکستان اور بلیک سٹکس کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے پاکستان کا ساتھ دیا اور اس نے میزبان ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 2 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی، پاکستان کی جانب سے ٹیم قائد عبدالحسیم خان نے دو گولز کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہاکی سیریز کی کامیابی یوم پاکستان پر قوم کو تحفہ ہے۔ شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی سے لڑکوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، یقین ہے کہ اب آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی لڑکے اچھا پرفارم کریں گے۔۔
وقت اشاعت : 23/03/2017 - 14:36:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :