یوم پاکستان کے سلسلے میں صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نمائشی میچز کا انعقاد

جمعہ 24 مارچ 2017 20:21

یوم پاکستان کے سلسلے میں صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نمائشی میچز کا انعقاد
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) یوم پاکستان کے حوالے سے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ مردان،اور سوات میں نمائشی میچز کا انعقاد ، مردان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ نمائشی میچ میں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن مردان نے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن اسلام آباد کو تین کے مقابلے چھ گول سے شکست دیدی ، مردان کی طرف سے کامران ، عمران ، عالمگیر ،ریحان اور مظہر نے گول کئے جبکہ اسلام آباد کی طرف سے وقاص نے دو الطاف نے ایک گول کیا۔

اس موقع پر ایس پی اپریشن رئوف کسرانی مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ایس پی یوٹی علی بن طارق ، سیکرٹری مردان ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن انجینئر حضرت نوازسمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔اسی طرح ۔

(جاری ہے)

سوات مکان باغ ہاکی گرائونڈ میں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن سوات کے زیراہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ نمائشی میچ میں صدر ہاکی کلب صدر نے سیکرٹری ہاکی کلب کو تین صفر سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کی اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگرس ممبر و سینئر نائب صدر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن ملک ودان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس سے قبل ڈی آئی خان ڈسٹرکٹ کے زیراہتمام ہاکی میچ میں ڈی آئی خان ریڈ نے ڈی آئی گرین کو تین دو سے شکست دی ۔
وقت اشاعت : 24/03/2017 - 20:21:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :