پاکستان محفوظ ملک ہے، انیل کھنہ

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:30

پاکستان محفوظ ملک ہے، انیل کھنہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) ایشین ٹینس فیڈریشن کے صدر انیل کمار کھنہ نے کہا ہے کہ ڈیوس کپ کے کامیاب انعقاد نے یہ ثابت کردیاکہ پاکستان محفوظ ملک ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ کے ہمراہ صحافیوں کے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایشین ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ایس سورندرا اور پی ٹی ایف کے سرپرست اعلیٰ سینیٹر دلاور عباس بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ آئی ٹی ایف ایجوکیشن پروگرام ایک اچھا اقدام ہے جس سے پاکستان میں ٹینس کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، انہوںنے کہا کہ ضلعی سطح پر ٹورنامنٹس کے انعقاد سے نئے جونیئر کھلاڑی سامنے آ سکتے ہیں، انہوںنے کہا کہ پاکستان ، ایران ڈیوس کپ ٹائی کو پاکستان لانے کے لئے سینیٹر سلیم سیف اللہ اور سینیٹر دلاور عباس کی بے پناہ کاوشیں تھیں اور بارہ سال بعد ڈیوس کپ کا پاکستان میں انعقاد ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ ایران ٹینس فیڈریشن کے صدر نے بھی کہا تھا کہ پاکستان نے پاک ایران ڈیوس کپ ٹائی کے دوران اچھے اقدامات کئے اور سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، ہانگ کانگ کا پاکستان آنے سے انکار افسوس ناک ہے اور عقیل خان اور عصام الحق اچھے کھلاڑی ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہر سال چار جونیئر بین الاقوامی ٹورنامنٹس مل سکتے ہیں،پاکستان اور بھارت کے درمیان جونیئر لیول پر کھلاڑیوں کے مابین مقابلوں کا انعقاد بڑھایا جائے گا،واضع رہے کہ ایشین ٹینس فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری نے اسلام آباد میں جونیئر پلیئرز ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، سینیٹر سلیم سیف اللہ نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے دونوں ملک کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں اور لاہور میں پی ایس ایل کرکٹ کا کامیاب انعقاد ہوا، انہوں نے کہا کہ بھارت ہمار پڑوسی ملک ہے اور اچھے تعلقات چاہئے ہیں، انہوں نے کہاکہ ڈیوس کپ ٹائی سے نوجوانوں میں ٹینس کھیلنے کا شوق بڑھا ہے۔

وقت اشاعت : 25/03/2017 - 21:30:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :