پاکستان ریڈ کریسنٹ سکواش چمپئن شپ پرسوں سے شروع ہوگی

پیر 27 مارچ 2017 16:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان ریڈ کریسنٹ سکواش چمپئن شپ کل سے پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہورہی ہے جس کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں پاکستان ریڈ کریسنٹ خیبرپختونخوا برانچ کے ڈپٹی سیکرٹری محمد واصف جان اور صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان نے بتایا کہ آج سے ہونیوالے مقابلوں میں انڈ11 ‘ 13 ‘15 اور انڈر17 میں بوائز اور گرلز ایونٹس منعقد ہوں گے مقابلوں کا افتتاح آج سہ پہر تین بجے پاکستان ریڈ کریسنٹ خیبرپختونخوا برانچ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد خان مہمان خصوصی ہوں گے قمرزمان نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی یہ مقابلے منعقد کئے گئے اور اب اسے نیشنل لیول پر منعقد کیاجارہا ہے ملک بھر سے ایک سو بیس سے زائد کھلاڑی ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں ہر کیٹیگری میں بیس کھلاڑی شامل ہیں‘انہوں نے کہا کہ آئندہ اسے انٹرنیشنل سطح پر منعقد کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ‘واصف جان نے عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ سال ہونیوالے ٹورنامنٹ میں ریڈ کریسنٹ کی ٹیم بھی شرکت کرے گی ۔

وقت اشاعت : 27/03/2017 - 16:10:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :