ڈی جی سپورٹس پنجاب کی سپیشل اولمپکس میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد

پیر 27 مارچ 2017 20:10

ڈی جی سپورٹس پنجاب کی سپیشل اولمپکس میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد
لاہور۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے سپیشل اولمپکس میں میڈلز جیتنے پرکھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے، پاکستانی کھلاڑیوں نے سپیشل اولمپکس میں 3گولڈ سمیت 16میڈلزحاصل کئے ہیں، اپنے تہنیتی پیغام میں ڈی جی سپورٹس نے کہا کہ سپیشل کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرکے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا اور میڈلز حاصل کئے ہیں،کھلاڑی اسی طرح محنت کر تے رہیں، حکومت پنجاب سپورٹس کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اورکھلاڑیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرتی رہے گی، واضح رہے کہ سپیشل اولمپکس میں شرکت سے پہلے حکومت پنجاب کی طرف سے کھلاڑیوں کو 3،3لاکھ روپے کے چیک بھی دیئے گئے تھے۔
وقت اشاعت : 27/03/2017 - 20:10:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :