آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ہاکی ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1 گولز سے ہرا دیا، دونوں ٹیمیں دوسرے میچ میں کل)آمنے سامنے ہوں گی

منگل 28 مارچ 2017 18:34

آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ہاکی ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1 گولز سے ہرا دیا، دونوں ٹیمیں دوسرے میچ میں کل)آمنے سامنے ہوں گی
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ہاکی ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1 گولز سے ہرا کر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، پہلے ہاف میں آسٹریلیا کو گرین شرٹس کے خلاف 2-0 گولز کی برتری حاصل تھی، میزبان ٹیم نے دوسرے ہاف میں غیرمعمولی کھیل پیش کیا اور 4 گول سکور کر کے میچ میں 6-1 گولز سے کامیابی حاصل کی، پاکستان کی جانب سے واحد گول کپتان عبدالحسیم خان نے کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ہاکی ٹیسٹ (کل) بدھ کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو کھیلے گئے پہلے ہاکی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو با آسانی 1 کے مقابلے میں 6 گولز سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، پہلے ہاف میں میزبان ٹیم کو گرین شرٹس کے خلاف 2-0 گولز کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں بھی آسٹریلیا نے عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھا اور مزید 4 گولز کر کے میچ میں 6-1 گولز سے کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم کی جانب سے بین کریگ نے 2 جبکہ ٹام ویکھم، میٹ ڈاسن، ٹرینٹ مٹن اور جریمی ہاورڈ نے ایک، ایک گول کیا، گرین شرٹس کی جانب سے واحد گول عبدالحسیم خان نے کیا۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 18:34:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :