پاک آسڑیلیا ہاکی سیریز،پہلے میچ میںآسٹریلیا نے پاکستان کو6-1گولز سے شکست دیدی

کینگروز کو 4میچوں کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل،دوسرا میچ ّ(آج)کھیلا جائیگا

منگل 28 مارچ 2017 18:30

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کوپہلے ہاکی ٹیسٹ میں ایک کے مقابلے میں6 گول سے شکست دیکرچارمیچزکی سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی۔ڈارون کیمرارا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ابتداء سے ہی جارحانہ ہاکی کھیلی، میزبان ٹیم نے پہلے کوارٹرمیں دوگول اسکورکئے۔

(جاری ہے)

دوسریکوارٹرمیں کوئی بھی ٹیم گول اسکورنہ کرسکی، ہاکی رووزنے تیسرے کوارٹرکے آغازمیں ہی گول کرکے مقابلہ تین صفرکردیا، آسٹریلیا نے آخری کوارٹرمیں پاکستان کے گول پوسٹ پرتابڑتوڑحملے کرتے ہوئے مزید تین گول اسکورکرڈالے۔ میچ کے آخری لمحات میں کپتان عبدالحسیم خان نے گیند کوجال میں پہنچا کرپاکستان کی جانب سے واحد گول اسکورکیا، دونوں ٹیموں کیدرمیان دوسرا ٹیسٹ بدھ کوکھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 18:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :